سندھ محتسب کی سالانہ کارکردگی رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش

سندھ محتسب کی سالانہ کارکردگی رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش

2025میں 25ہزار217شکایات موصول،8ہزار789کیسز میں شہریوں کو ریلیف

کراچی (این این آئی)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے صوبائی محتسب اعلیٰ ڈاکٹر سہیل راجپوت نے ملاقات کی اور ادارے کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ کے مطابق 2025 کے دوران سندھ محتسب کو 25 ہزار 217 عوامی شکایات موصول ہوئیں، محتسب نے 8 ہزار 789 کیسز میں شہریوں کو ریلیف فراہم کیا، مجموعی طور پر شہریوں کو 4.29 ارب روپے کا مالی فائدہ ہوا۔ 16 ہزار 363 شکایات کو باقاعدہ تحقیقات کے لیے منظور، 12 ہزار 591 کیسز کا فیصلہ اور 2 ہزار 660 شکایات براہ راست مداخلت کے ذریعے فوری حل کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق 12 ہزار 308 کیسز تفصیلی تحقیقات کے بعد نمٹائے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں