لاہورہائیکورٹ:غلط بیانی پر ایس ایس پی سی سی ڈی کی سرزنش

لاہورہائیکورٹ:غلط بیانی پر ایس ایس پی سی سی ڈی کی سرزنش

سیٹ پر بیٹھ کر خود کو فرعون سمجھتے ہو :جسٹس شہرام سرور، رپورٹ مسترد اوورسیز پاکستانی احسان اللہ کی فوری بازیابی کا حکم، رپورٹ 8 جون تک طلب

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری نے اوورسیز پاکستانی احسان اللہ کو ہر صورت بازیاب کرا کے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے عملدرآمد رپورٹ 8 جون کو طلب کر لی۔عدالت نے سماعت کے دوران اوورسیز پاکستانی کی عدم  بازیابی اور مبینہ غلط بیانی پر ایس ایس پی سی سی ڈی رضوان طارق کی سخت سرزنش کی اور اظہارِ برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ سیٹ پر بیٹھ کر خود کو فرعون سمجھتے ہو، اگر ایک لائن لکھ دی تو تمہارا کیریئر ختم ہو جائے گا۔عدالت نے ایس ایس پی کی جانب سے پیش کی گئی مبہم رپورٹ کو مسترد کر دیا۔درخواست گزار مریم یوسف نے عدالت میں سی سی ڈی انسپکٹر پر رشوت مانگنے کا الزام عائد کیا۔ اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ عدالت کے سامنے پولیس اہلکار پر رشوت کے الزام کے حوالے سے کیا کارروائی کی گئی ہے؟۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں