عمران غزنوی پرائیویٹائزیشن کمیشن کے چیف میڈیا آفیسر اور ترجمان مقرر
اسلام آباد (نامہ نگار) عمران غزنوی پرائیویٹا ئزیشن کمیشن میں چیف میڈیا آفیسر اور پرنسپل ترجمان مقرر، گزشتہ روز اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں ،سٹریٹجک کمیونیکیشن اور ایکسٹرنل ریلیشنز کے امور میں اہم کردار ادا کریں گے۔
وہ سٹریٹجک کمیونیکیشن کے ذریعے عوامی بیانیے کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے ، سٹیک ہولڈرز کے اعتماد کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کریں گے۔عمران غزنوی کو سرکاری و نجی شعبوں میں 20 برس سے زائد کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔