گلگت انتخابات میں سرکاری مشینری کااستعمال قابل مذمت:ـ پیپلزپارٹی

گلگت انتخابات میں سرکاری مشینری  کااستعمال قابل مذمت:ـ پیپلزپارٹی

لاہور(سپیشل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی ٰنے الیکشن کمیشن کی پابندی کے باوجود گلگت بلتستان انتخابات میں سرکاری مشینری کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے دورے کی آڑ میں وفاقی وزراء،احسن اقبال،خواجہ آصف ،امیر مقام اور پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی گلگت بلتستان میں انتخابی مہم میں موجودگی اور سرکاری مشینری کا استعمال تشویشناک اور غیر جانبدارانہ انتخابات پر سوالیہ نشان ہے ،انہوں نے چیف الیکشن کمشنر اور گلگت بلتستان الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ ماسٹرز کو فوری طور پر نوٹس جاری کیے جائیں کیونکہ پیپلز پارٹی اس مرتبہ انتخابات میں اپنی سیٹیں چھیننے نہیں دے گی اور ان شا ئاللہ 7جون کا سورج پیپلز پارٹی کی فتح کی خوشخبری کیساتھ طلوع ہو گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں