آبائی گھر میں چوری

 آبائی گھر میں چوری

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) چنیوٹ میں وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ کے آبائی گھر میں چوری کی واردات،نامعلوم چور گھر سے قیمتی سینٹری کا سامان اتار کر لے گئے۔

ذرائع کے مطابق واردات اس وقت ہوئی جب گھر بند تھا۔ سٹاف کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر کی غیر موجودگی میں آبائی گھر بند رہتا ہے اورحلقے کے دوروں کے دوران اسی رہائش گاہ میں قیام کرتے ہیں۔چوری کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی چھان بین شروع کر دی ۔ پولیس حکام کے مطابق ملزموں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں