اسلام آباد میں بارش،پہاڑوں میں لینڈ سلائیڈنگ کاخطرہ
اسلام آباد،پشاور(دنیا نیوز،اے پی پی) اسلام آباداورراولپنڈی میں گزشتہ رات بارش ،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔
تاہم بالائی خیبرپختونخوا، جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کاامکان ،پہاڑوں پرلینڈ سلائیڈنگ کاخطرہ ہے ۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق پختونخوامیں شدید گرمی کے باعث شمالی اضلاع میں گلیشیئرز اور برف تیزی سے پگھلنے ، بارشوں کے ساتھ پانی کے بہا میں اضافے سے گلوف اور فلیش فلڈز کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔