چیف کمشنر آفس کے ای چالان میں جعل سازی پکڑی گئی
اسلام آباد ہائیکورٹ ڈائری برانچ نے جعلی ای کورٹ فیس کا استعمال پکڑا متعدد چالان ایک ریفرنس سے جاری، جعلی چالان کاپیاں متعلقہ اتھارٹی کو ارسال
اسلام آباد(رضوان قاضی)چیف کمشنر آفس کے ای چالان میں بڑا نقص سامنے آگیا ، جعل سازی پکڑی گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ ڈائری برانچ نے جعلی ای کورٹ فیس کا استعمال پکڑلیا ، بتایاجاتاہے کہ ایک ریفرنس نمبر سے کئی کئی کورٹ فیس چالان جاری ہونے لگے ،سرکاری خزانے میں ایک فیس جبکہ اس پر ایک سے زائد رسیدیں جاری ہونے لگیں،ہائیکورٹ ذرائع کے مطابق ایک کورٹ فیس چالان پر ایک ہی پٹیشن دائر ہو سکتی ہے ، ایک کورٹ فیس چالان پر ایک ڈائری 19 مئی جبکہ اسی پر دوسری یکم جون کو ہوئی،ہائیکورٹ ڈائری برانچ نے جعلی چالان کی کاپیوں سمیت معاملہ متعلقہ اتھارٹی کو بھجوا دیا۔