جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی تجاویز سے کشمیرکاز کو نقصان :دانیال عزیز

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی تجاویز سے کشمیرکاز کو نقصان :دانیال عزیز

نشستوں کے خاتمے سے کرپشن ختم ہوگی نہ ہی مالی مسائل حل ہونگے ، پریس کانفرنس

 اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے ) کشمیری مہاجرین کے تحفظ کیلئے قائم تنظیم "حکم" کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں جاری سیاسی کشیدگی اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی بعض تجاویز نہ صرف کشمیری مہاجرین کے حقوق پر حملہ بلکہ کشمیر کاز کو بھی نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں ،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ مہاجرین کی نشستوں کے خلاف چلائی جانے والی مہم حقائق کے منافی ہے ،  نفرت انگیز زبان اور توہین آمیز القابات کا استعمال کسی بھی مہذب سیاسی روایت کے خلاف ہے ۔ مہاجرین کی نشستوں کے خاتمے سے کرپشن ختم ہوگی اور نہ ہی مالی مسائل حل ہوں گے۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں