ڈاکٹر سید انور نے وفاقی شرعی عدالت کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

ڈاکٹر سید انور نے وفاقی شرعی عدالت کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور نے وفاقی شرعی عدالت کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔۔۔

وفاقی شرعی عدالت میں منعقدہ پروقار تقریب کے دوران جسٹس امیر محمد خان نے عہدے کا حلف لیا۔تقریب میں عدالتی افسروں اور متعلقہ حکام نے شرکت کی، جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور نے بطور قائم مقام چیف جسٹس اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔واضح رہے کہ صدر مملکت نے جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور کی بطور قائم مقام چیف جسٹس تقرری کی منظوری دی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں