ہیلو پاکستان جیکی چین کا پاکستانی مداح کو جواب، ویڈیو وائرل

ہیلو پاکستان جیکی چین کا پاکستانی  مداح کو جواب، ویڈیو وائرل

ہانگ کانگ(آئی این پی)عالمی شہرت یافتہ ہانگ کانگ کے مارشل آرٹسٹ، اداکار اور فلم ساز جیکی چن کا ایک مختصر مگر دل جیت لینے والا ردِعمل سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

چین کے خوبصورت شہر گولن میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ایک پاکستانی مداح نے جیکی چین کو مخاطب کرتے ہوئے لو فرام پاکستان کہا، جس پر اداکار نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ہیلو پاکستان۔ جیکی چین کے اس مختصر جواب نے پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے اور ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں