سشمیتا گولڈ ڈگر نہیں، میں ڈائمنڈ ڈگر تھا:للت مودی
ممبئی(آئی این پی)سابق چیئرمین آئی پی ایل للت مودی نے اداکارہ سشمیتا سین کو گولڈ ڈگر کہنے والوں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سشمیتا ایک خودمختار اور کامیاب خاتون ہیں جن کا میرے پیسوں سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
حالیہ انٹرویو میں للت مودی نے اپنے سابق معاشقے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سشمیتا سین ناصرف مالی طور پر مضبوط تھیں بلکہ کئی مواقع پر وہ خود تمام اخراجات برداشت کرتی تھیں۔ان کے بقول میں تو ایک طرح پالا ہوا بوائے فرینڈ تھا، میں کچھ ادا نہیں کرتا تھا، سب خرچے سشمیتا سین خود ادا کیا کرتی تھیں۔للت مودی نے کہا کہ سشمیتا سین نے اپنی محنت سے مقام اور دولت حاصل کی، اس لیے انہیں گولڈ ڈگر کہنا سراسر غلط ہے۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگر کسی کو ڈائمنڈ ڈگر کہنا ہے تو وہ میں تھا اور سشمیتا سین ایک ہیرا ہیں، وہ گولڈ ڈگر نہیں ہیں۔