شمعون عباسی کی انمول عرف پنکی پر ڈراما بنانیکی مخالفت

شمعون عباسی کی انمول عرف پنکی پر ڈراما بنانیکی مخالفت

کراچی(این این آئی)فلم ساز اور اداکار شمعون عباسی نے کراچی کی مبینہ منشیات فروش انمول عرف پنکی کی زندگی پر مبنی مجوزہ ڈراما سیریل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کہانی ٹی وی سکرین کے لیے موزوں نہیں۔

شمعون عباسی نے اپنے بیان میں سوال اٹھایا کہ آخر ایسی کہانی کو ڈرامائی تشکیل دینے کی ضرورت کیوں پیش آ رہی ہے، جبکہ خواتین کی جدوجہد، کامیابی اور حوصلہ افزائی پر مبنی کئی مثبت کہانیاں موجود ہیں جنہیں ٹی وی پر پیش کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے ان اطلاعات پر بھی ردعمل دیا اور کہا کہ اداکارہ صبا قمر کو اس منصوبے میں مرکزی کردار کے لیے منتخب کیا جا رہا ہے، جبکہ صبا قمر اپنی شاندار اداکاری کے باعث اس کردار کو اس انداز سے نبھا سکتی ہیں کہ ناظرین کردار سے متاثر ہو جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں