گلگت بلتستان :پی ٹی آئی میں مشترکہ امیدواروں پر ڈیڈلاک

گلگت بلتستان :پی ٹی آئی میں  مشترکہ امیدواروں پر ڈیڈلاک

گلگت (این این آئی)پی ٹی آئی میں گلگت بلتستان انتخابات میں اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشترکہ امیدوارکھڑے کر نے پر اتفاق نہ ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف قیادت نے سب سے پہلے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے نشان پر الیکشن لڑنے کیلئے محمود اچکزئی سے رابطہ کیا ، خالد خور شید سے مشاورت میں پی ٹی آئی قائدین نے پی کے میپ کے نشان پر الیکشن لڑنے سے انکار کر دیا،ذرائع کے مطابق ایم ڈبلیو ایم نے پی ٹی آئی کو گلگت بلتستان میں اتحادکی آفر کی، اپوزیشن لیڈر سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس نے 16 نشستوں پر اتحاد کر نے کے لئے کہا ،مرکزی قیادت راضی نہ ہوئی ،ذرائع کے مطابق علامہ راجا ناصر عباس نے خالد خورشید کو گلگت بلتستان میں مشترکہ جلسے کرنیکا کہا جس پر خالد خور شید نے کہا کہ جلسے کے لیے پارٹی کے پاس پیسے نہیں ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں