گلیات میں آٹے کی قلت شہری دربدر، ترسیل متاثر

گلیات میں آٹے کی قلت   شہری دربدر، ترسیل متاثر

مری(نمائندہ دنیا) مری سے ملحقہ گلیات کے مختلف علاقوں میں آٹے کی شدید قلت پیدا ہوگئی جس کے باعث شہریوں کو روزمرہ ضروریات پوری کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔

آٹے کے حصو ل کے لیے عوام دربدر پھرنے پر مجبور ہیں جبکہ متعدد علاقوں میں آٹے کی عدم دستیابی پر دکانداروں اور صارفین میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ مقامی افراد کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا کی حدود پر پابندی کے باعث پنجاب کی حدود میں واقع باڑیاں پولیس چوکی پر گلیات جانے والی گاڑیوں کو روک کر واپس بھیج دیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں گلیات کے بازاروں اور دکانوں تک آٹے کی ترسیل شدید متاثر ہو رہی ہے ۔ ترسیل میں رکاوٹ کے باعث کئی علاقوں میں آٹا ختم ہو چکا ہے ۔ مقامی تاجروں اور دکانداروں نے بتایا کہ سپلائی متاثر ہونے کے باعث ان کے پاس آٹا ختم ہو چکا ہے ۔ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو آنے والے دنوں میں بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے ۔عوامی و سماجی حلقوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ باڑیاں چوکی پر آٹے کی ترسیل سے متعلق صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے۔ اور دونوں صوبوں کے درمیان رابطہ قائم کرکے گلیات کے عوام کو درپیش مشکلات کا مستقل حل نکالا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں