ایرانی سفیر کی ملاقات

ایرانی سفیر کی ملاقات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں گورنر فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی، جس میں علاقائی امن، پاک ایران تعلقات، تجارتی تعاون اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ اور خطے میں پائیدار امن وقت کی اہم ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ عالمی ترقی اور خوشحالی کا راز امن کے قیام میں مضمر ہے ، پاکستان ہمیشہ امن کے فروغ کے لیے کوشاں رہا ہے ۔ ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن اور خیبرپختونخوا اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں