انصاف فراہمی کیلئے باراوربینچ کامسلسل رابطہ ناگزیر:چیف جسٹس

انصاف فراہمی کیلئے باراوربینچ کامسلسل رابطہ ناگزیر:چیف جسٹس

عدالتی نظام میں اصلاحات کا مقصد عوام کو سستا، تیز اور شفاف انصاف فراہم کرنا نوجوان وکلا کیلئے تربیتی پروگرامز بھی جاری:جسٹس یحییٰ آفریدی، اجلاس سے خطاب

اسلام آباد (اے پی پی)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا بار اور بینچ کے درمیان مضبوط، مسلسل اور تعمیری رابطہ موثر اور بروقت انصاف کی فراہمی کیلئے ناگزیر ہے ، عدالتی نظام میں جاری اصلاحات کا مقصد عوام کو سستا، تیز اور شفاف انصاف فراہم کرنا ہے ۔اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس کی زیر صدارت عدالتی اصلاحات اور نظامِ انصاف کی بہتری سے متعلق اجلاس ہوا۔ چیف جسٹس نے کہا عدالتی کارکردگی میں بہتری کیلئے بار کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے ، فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے ذریعے وکلا خصوصاً نوجوان وکلا کیلئے تربیتی پروگرامز جاری ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں