گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورمیں ایم فل گلوبل سٹڈیز پروگرام کیلئے ایچ ای سی کا این اوسی جاری
لاہور(خبر نگار)ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ایم فل گلوبل سٹڈیز پروگرام کیلئے این او سی جاری کر دیا ہے۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا شعبہ گلوبل سٹڈیز اب فال 2026سے ایم فل پروگرام پیش کرے گا۔
یہ پاکستان میں بین الضابطہ تحقیق اور پالیسی سٹڈیز کیلئے ایک بڑا قدم ہے ، جس کا مقصد بین الضابطہ علمی تحقیق، عملی مطالعہ اور عالمی و قومی سطح کے مسائل پر تحقیق کو فروغ دینا ہے ۔اس پروگرام میں داخلہ لینے والے محققین عالمی مسائل کا جائزہ لیں گے۔