مافیا متحرک ، 20 کلو آٹے کا تھیلا 500روپے تک مہنگا
قیمت 2300 روپے ہو چکی، 10کلو کا تھیلا1200 روپے تک فروخت
لاہور(کامرس رپورٹر)گندم سیزن کے دوران مافیا متحرک، مارکیٹ میں آٹے کے نرخوں میں تیزی ،چند ماہ قبل10 کلو کے تھیلے کی قیمت905 روپے تھی تاہم اب1200روپے ہو چکی، اسی طرح 20 کلو تھیلے کی قیمت 1800 تھی جواب500کے اضافے سے 2300 روپے تک فروخت ہو رہا ہے ،شہری سستے آٹے سے محروم ہونے لگے ۔ پنجاب کی غلہ منڈیوں میں ساڑھے 3ہزار والی گندم4 ہزار سے 4200 روپے من تک پہنچ گئی جبکہ مارکیٹ میں آٹے کی قیمت بدستور بلند ترین سطح پر ہے ۔مارکیٹ میں 10 کلو کا تھیلا1200 روپے تک بک رہا ہے ، چکی آٹا175 روپے کلو بیچا جارہا ہے ۔ شہریوں کاکہنا ہے کہ آٹے کی قیمت گندم سیزن میں بھی کم نہیں ہورہی ۔دوسری طرف ذرائع کے مطابق نئی فصل منڈیوں میں آنے سے قبل مارکیٹ میں پہلے آٹے کی قلت پیدا کی گئی، نئی فصل آتے ہی فلور ملز کا آٹا مہنگا کر دیا گیا ۔