پہلے ہی آئین کا بیڑا غرق ،28ویں ترمیم غلطی ہوگی:اچکزئی

پہلے ہی آئین کا بیڑا غرق ،28ویں ترمیم غلطی ہوگی:اچکزئی

2024 کے الیکشن نیلام ہوئے ،سیٹ 40 کروڑ کی بکے گی تو کون الیکشن لڑیگا جس علاقے سے معدنیات نکلے اس پر وہاں کے لوگوں کا حق تسلیم کیا جائے :گفتگو

 کوئٹہ (این این آئی)سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ 2024 کے الیکشن نیلام ہوئے تھے ، جب سیٹ 40 کروڑ روپے کی بکے گی تو کون الیکشن میں حصہ لے گا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پتہ نہیں حکمران کس طرح ملک چلانا چاہتے ہیں، پاکستان کو چلانے کیلئے حق حکمرانی عوام کو دینا ہوگا۔ اچکزئی نے کہا کہ 28ویں ترمیم بہت بڑی غلطی ہوگی، پہلے ہی آئین کا بیڑا غرق کردیا گیا ہے ، ہم آئین اورحلف پر چلیں تو پاکستان دنیا کا بہترین ملک بن سکتا ہے ، جس علاقے سے معدنیات نکلے اس پر وہاں کے لوگوں کا حق تسلیم کیا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں