سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ : بجلی 1 روپے 98 پیسے یونٹ سستی

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ : بجلی 1 روپے 98 پیسے یونٹ سستی

صارفین کو جون، جولائی اور اگست کے بلوں میں ریلیف ملے گا،نوٹیفکیشن اپریل کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1روپے 19پیسے یونٹ مہنگی

اسلام آباد(دنیا نیوز)رواں سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی فی یونٹ ایک روپے 98 پیسے سستی کر دی گئی ۔ نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی تین ماہ کے لئے کی گئی ہے ، صارفین کو جون، جولائی اور اگست کے بلوں میں ریلیف ملے گا، فیصلے کا طلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔دوسری طرف اپریل کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 19 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، قیمتوں میں اضافہ اپریل کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ، نیپرا اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں