وزیر تعلیم پختونخوا مینا خان آفریدی پشاور ایئرپورٹ پر آف لوڈ

وزیر تعلیم پختونخوا مینا خان آفریدی پشاور ایئرپورٹ پر آف لوڈ

جرمن یونیورسٹی کی دعوت پر بیرون ملک جا رہے تھے ،ایف آ ئی اے نے روک دیا

پشاور (دنیا نیوز)وزیر تعلیم خیبرپختونخوا مینا خان آفریدی کو پشاور ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا ،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مینا خان نے لکھا کہ پشاور ہائیکورٹ کے واضح احکامات کے باوجود مجھے ایف آئی اے امیگریشن نے فلائٹ پر سوار ہونے سے روک دیا ، میں جرمن یونیورسٹی کی خصوصی دعوت پر بیرون ملک جا رہا تھا ، دورے کے دوران کئی اہم سرکاری و تعلیمی معاملات طے کیے جانے تھے ۔انہوں نے روکے جانے پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی افسو س کا مقام ہے کہ اب ملک میں ہائی کورٹ کے احکامات کو بھی تسلیم نہیں کیا جا رہا ہے ۔واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران صوبائی وزیر مینا خان کو اپنے سرکاری فرائض کے سلسلے میں بیرون ملک دورے کی اجازت دے رکھی تھی۔ مینا خان آفریدی جرمنی جا رہے تھے کہ انہیں باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آف لوڈ کر دیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں