میرپورخاص:مسلح افراد کے حملے میں پولیس اہلکار شہید
میرپورخاص (بیورورپورٹ)میرپورخاص کے ٹاؤن تھانے کی حدود گلشن حیدر فیز ون میں نامعلوم مسلح ملزموں نے فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکار کو شہید کردیا۔
واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق 30 سالہ خالد مری پر موٹر سائیکل سوار پانچ مسلح ملزموں نے حملہ کیا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی ، جس کے نتیجے میں خالد مری موقع پر ہی شہید ہو گئے ۔