لاہور ہائیکورٹ میں 6 جولائی سے 5 ستمبر تک گرمیوں کی چھٹیاں
لاہور (اے پی پی)لاہور ہائیکورٹ میں 6 جولائی سے 5 ستمبر تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیاہے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعدلاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ تعطیلات کے دوران صرف اہم اور ہنگامی نوعیت کے مقدمات کی سماعت کی جا سکے گی۔رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعطیلات کے دوران مقدمات کی سماعت کیلئے خصوصی بینچ تشکیل دیئے جائیں گے جبکہ معمول کے مقدمات کی سماعت تعطیلات کے اختتام کے بعد دوبارہ شروع ہوگی۔