فکسڈ ٹیکس سکیم مبہم ، شکوک پیدا ہو رہے :تاجران پاکستان

فکسڈ ٹیکس سکیم مبہم ، شکوک پیدا ہو رہے :تاجران پاکستان

ٹیکس ریٹرن آسان اور سادہ فارم سب کے لئے یکساں نافذ ہونا چاہیے حکومت کاروباری پابندیوں کا خاتمہ کرے :شوکت چودھری،پریس کانفرنس

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چودھری نے کہا کہ ،فکسڈ ٹیکس سکیم مبہم ہے اس سے شکوک و شبہات پیدا ہو رہے ،ٹیکس ریٹرن آسان اور سادہ فارم سب کے لئے یکساں نافذ ہونا چاہئے ۔ وفاقی و صوبائی حکومتوں کی معاشی پالیسیوں اور تاجر کش اقدامات پر شدید تنقید کرتے ہوئے شوکت چودھری نے سودی نظام معیشت کے خاتمے ، شرح سود کو 6 فیصد تک لانے ، وفاقی و صوبائی اخراجات میں کمی، آئی پی پیز کو دی جانے والی کپیسٹی پیمنٹس ختم کرنے ، شاہانہ سرکاری اخراجات، وی آئی پی کلچر، پروٹوکول اور غیر ضروری سرکاری مراعات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تاجر نمائندوں ،خیبر پختونخوا کے صدر شرافت علی ،راولپنڈی کے صدر شرجیل میر و دیگر کے ہمراہ پری بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت چودھری نے کہا کہ موجودہ حالات میں وفاقی بجٹ سے کسی بڑی معاشی ریلیف کی امید رکھنا مشکل دکھائی دیتا ہے ، تاہم حکومت اگر سنجیدہ ہے تو اسے صنعت و تجارت کی بحالی کیلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے ۔ حکومت فوری طور پر کاروباری پابندیوں کا خاتمہ اور مارکیٹوں کی مکمل آزادی کا اعلان کرے ۔ ٹیکس فری آمدن کی حد 6 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ روپے کی جائے جبکہ 45 سے 60 فیصد تک انکم ٹیکس سلیبز کو نمایاں طور پر کم کیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں