سپریم کورٹ :میکے سے پیسوں منگوانے اورتشددپرشوہرکوقتل کرنیوالی مجرمہ کی سزاکم
اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ نے گھریلو تشدد اور میکے سے بار بار پیسے منگوانے پر مجبور کیے جانے کے پس منظر میں شوہر کے قتل میں سزا یافتہ خاتون افشاں سحر کی عمر قید کی سزا کم کرکے 14 سال قید میں تبدیل کر دی،جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اپیل کی سماعت کی۔
وکیلِ صفائی پرنس ریحان نے مؤقف اختیار کیا کہ مقتول شوہر بے روزگار تھا جو اپنی اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بناتا اور اسے میکے سے رقم منگوانے پر مجبور کرتا تھا۔ مجرمہ کے چار بچے ہیں اس کی والدہ عموماً مالی مدد فراہم کرتی تھی، تاہم آخری مرتبہ والدہ نے رقم دینے سے انکار کیا جس کے بعد مقتول نے افشاں سحر پر تشدد کیا،پراسیکیوٹر نے بتایا کہ مجرمہ نے شوہر کے سر پر وار کیا جس کے نتیجے میں اس کی موت ہوگئی۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیئے کہ عموماً شوہر بیوی کو قتل کرتا ہے ، یہ پہلا مقدمہ دیکھا ہے جس میں بیوی نے شوہر کو قتل کیا۔