گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کی کوشش کرینگے :بلاول بھٹو

گلگت بلتستان میں حکومت  بنانے کی کوشش کرینگے :بلاول بھٹو

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان الیکشن میں برتری حاصل کرنے پر پارٹی کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

 پاکستان پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے ، حکومت بنانے کی کوشش کریں گے ۔ نائب صدر پیپلز پارٹی شیری رحمان نے جیت پر آصفہ اوربلاول بھٹو کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گلگت بلتستان کے عوام نے ترقی، جمہوریت اور خدمت کے ایجنڈے کو ووٹ دیا۔ مرکزی سیکرٹری جنرل نیئر بخاری ، شازیہ مری ، ندیم افضل چن نے الیکشن کمیشن سے تمام نتائج جلد جاری کرنے کا مطالبہ کیا اور کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں