آٹو اورپارٹس پالیسی کو حتمی شکل دینے کیلئے ذیلی کمیٹی قائم

 آٹو اورپارٹس پالیسی کو حتمی  شکل دینے کیلئے ذیلی کمیٹی قائم

اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں آٹو اور آٹو پارٹس پالیسی کے مسودے کو حتمی شکل دینے کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

 اجلاس میں پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں (EVs) کی منتقلی کے عمل کو تیز کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ کمیٹی کو الیکٹرک گاڑیوں (EVs) کو فروغ دینے ، مقامی مینوفیکچرنگ کو مضبوط بنانے ، معاون حکومتی پالیسیو ں کے ذریعے صنعت کی ترقی کو آسان بنانے ، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے ، برآمدات بڑھانے اور پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کی کوششوں میں حصہ ڈالنے کے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں