احتجا ج کی کال مسترد،آزاد کشمیر میں معمولات زندگی رواں دواں

 احتجا ج کی کال مسترد،آزاد کشمیر میں معمولات زندگی رواں دواں

دارالحکومت میں تعلیمی، کاروباری اور سماجی سرگرمیاں معمول کے مطابق رہی

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، آزاد کشمیربھرمیں معمولات زندگی رواں دواں ، دارالحکومت مظفرآباد،کوٹلی  اوردھیرکوٹ کے باشعورعوام نے احتجاجی کومسترد کردیا ،مظفرآباد میں تعلیمی، کاروباری اورسماجی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں ،دیگر شہروں کی طرح مظفر آباد میں بھی کاروباری مراکزاور بازاروں میں سرگرمیاں بحال ہیں ،کوٹلی ،دھیرکوٹ میں بھی دیگر شہروں کی طرح بازار کھلے اور ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق رہی ، آزاد کشمیر کے با شعورعوام نے ثابت کر دیا کہ وہ امن، استحکام اور ترقی کے ساتھ کھڑے ہیں ،عوام نے واضح کر دیا ہے کہ وہ انتشار اور گمراہ کن پراپیگنڈے کا حصہ بننے کے بجائے امن، استحکام اور ترقی کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں