قومی اسمبلی کی کارروائی پیپر لیس تمام ارکان کو آئی پیڈز فراہم
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایوان کو بتا یا کہ قومی اسمبلی کے ایوان کی کارروائی کو مکمل طور پر پیپر لیس کر دیا گیا ہے جس کے تحت تمام اراکین کو آئی پیڈز فراہم کر دئیے گئے ہیں۔
اب ارکان کی میزوں پر کاغذی دستاویزات موجود نہیں ہوں گی اور وقفہ سوالات سمیت تمام ایجنڈا آئی پیڈز کے ذریعے دستیاب ہوگا۔ اجلاس کے دوران متعدد ارکان جن میں وزیر قانون بھی شامل تھے ، نئے نظام کے استعمال کا طریقہ کار پوچھتے رہے جس سے ایوان کا منظر کسی کلاس روم کی عملی تربیت جیسا دکھائی دیا ۔اس موقع پر سپیکر نے یقین دلایا کہ ارکان استعمال کے بعد وہ اس نظام سے مکمل طور پر آشنا ہو جائیں گے ۔