درجنوں کارکن پیپلزپارٹی میں شامل
لاہور( سپیشل رپورٹر ) مسلم لیگ(ن)اور استحکام پاکستان پارٹی کے درجنوں کارکن پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی زیر صدارت راوی ٹاؤن کے اجلاس میں پارٹی کی سینئر قیادت نے شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا 25 جولائی کو مینارِ پاکستان پر منعقد ہونے والے عظیم الشان جلسے کی تیاریاں فوری طور پر شروع کریں ۔