حکومت اور پی ٹی آئی کا دوبارہ رابطہ،عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے پیشرفت کا امکان
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان ایک مرتبہ پھر رابطہ ہوا ہے اور عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے پیش رفت کا امکان ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطہ حکومت کے اعلیٰ ترین حکام کی جانب سے کیا گیا، جس کے نتیجے میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے امکانات بڑھنے لگے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے حوالے سے اگلے چند گھنٹوں میں پیش رفت کا امکان ہے اور پی ٹی آئی کی قیادت سہیل آفریدی کے اہم رابطوں سے آگاہ ہے ۔