گلگت بلتستان میں آپشنزہیں،فیصلہ نوازشریف کرینگے ،اختیار ولی

 گلگت بلتستان میں آپشنزہیں،فیصلہ نوازشریف کرینگے ،اختیار ولی

سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو راستہ دیتی ہیں کیونکہ نظام چلانا ہوتا ہے چاہتے ہیں نظام چلے ،آغا رفیق ، پروگرام ’’دنیا مہر بخاری کیساتھ‘‘میں گفتگو

لاہور(دنیا نیوز)وزیر اعظم کے کوآرڈی نیٹر اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں اب پاور شیئرنگ فارمو لا بنانے کی بات ہو گی،اب یہ بھی سوچا جاسکتا ہے کہ پی ڈی ایم ون کا فارمو لا ہے اس کو اختیار کیا جائے یا پی ڈی ایم ٹو کا ،اس پر فائنل فیصلہ نوازشریف اور وزیر اعظم شہبازشریف کا ہو گا۔دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے جب تک لیڈٖر کا کوئی بیان نہیں آتا، پارٹی میں مختلف آرائیں جنم لیتی ہیں، کچھ لوگ یہ کہیں گے کہ ہم اپنی حکومت بنالیں،حکومت بنانے کیلئے ہم آزادامیداروں کو ساتھ ملا سکتے ہیں،اس کے علاوہ بھی ہمارے پاس آپشن ہیں،آخری فیصلہ وہی ہو گا جو نوازشریف کریں گے ،بالفرض ہم نے گلگت بلتستا ن میں حکومت بنالی تو پھر بھی ہم پیپلز پارٹی کی مدد سے بنائیں گے ، کچھ نتایج آنا باقی ہیں،اگرہماری سیٹیں زیادہ ہوجاتی ہیں تو پھر بلوچستان والا فارمو لا اختیار کریں گے ، ،ہم نے پیپلز پارٹی کو کہا تھا کہ آپ بلوچستان میں حکومت بنائیں، ہم آپ کا ساتھ دیں گے ،بات یہ ہے سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو راستہ دیتی ہیں،کیونکہ نظام چلانا ہوتا ہے ۔ پیپلزپارٹی کے رہنما آغا رفیق اللہ نے کہا ہے کہ ہم نے تحریک انصاف کو آفر کی تھی کہ ہم آپ کو سپورٹ کریں گے ،جب پی ٹی آئی نے غیر سنجیدہ اور غیر سیاسی رویہ اختیار کیا تو پھر نے مسلم لیگ( ن) کو سپورٹ کیا،گلگت بلتستان میں ہماری سیٹیں زیادہ ہیں، بجٹ میں ہم ن لیگ کو سپورٹ کررہے ہیں،ہم نہیں چاہتے کہ نظام ڈی ریل ہو،ہم چاہتے ہیں یہ نظام چلے ، بجٹ سے کو ئی بات مشروط نہیں ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں