حج پالیسی رواں ماہ پیش کی جائیگی

 حج پالیسی رواں ماہ پیش کی جائیگی

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہاہے کہ اللہ کی مدد سے پاکستان کا حج آپریشن بہترین رہا، مسلسل دوسرے سال سعودی وزارت مذہبی امور کی طرف سے ایکسیلینس ایوارڈ ملا جو پاکستان کے لیے بڑا اعزاز ہے ۔

وہ جمعہ کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر استقبالیہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ تعداد کے لحاظ سے پاکستان کے حجاج پوری دنیا میں دوسرے نمبر پر ہیں اور اتنی بڑی تعداد ہونے کے باوجود انتظامات مثالی اور بہترین رہے اور سعودی حکومت نے عازمین حج کے لیے تمام تر سہولیات فراہم کیں جس پر ہم خادم الحرمین الشریفین اور ولی عہد محمد بن سلمان سمیت سعودی قیادت کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی وزارت حج نے آمدہ حج پالیسی کا اعلان کر دیا ہے ، سعودی ڈیڈ لائن کے مطابق حج پالیسی رواں ماہ ہی وفاقی کابینہ میں پیش کی جائے گی اور حج درخواستیں ’’ پہلے آئیے ، پہلے پائیے ‘‘ پالیسی کے اصول کے مطابق لی جائیں گی۔ انہوں نے کہا دوران حج شکایات کا تناسب ایک فیصد سے بھی کم رہا اور وزارت نے موقع پر ہی بے شمار شکایات کا فوری ازالہ کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں