آصف زرداری ہر بجٹ سے پہلے مطالبات رکھتے ہیں،نجم سیٹھی

آصف زرداری ہر بجٹ سے پہلے مطالبات رکھتے ہیں،نجم سیٹھی

بعض پالیسیوں کی منظوری کی وجہ سے پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بننا چاہتی کابینہ سے باہر رہ کر بات کرنا چاہتی ہے ،’’ آج کی بات سیٹھی کیساتھ ‘‘میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ 10 جون کے بجائے 12جون کو بجٹ اس لئے پیش کیا گیا کیونکہ پیپلز پارٹی کے ساتھ بات چیت چل رہی تھی،آصف زرداری ہمیشہ بجٹ سے پہلے مطالبات پیش کرتے اور کہتے ہیں ان کو پورا کریں ورنہ بجٹ کی حمایت نہیں کرسکیں گے ، پروگرام ’’آج کی بات سیٹھی کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے مطالبات میں گلگت بلتستان میں حکومت سازی کا مطالبہ بھی شامل تھا ، میرا خیال ہے 5  سیٹیں ایسی جہاں ووٹنگ رک گئی ہے ، وہاں سے نتائج نہیں آئے ،15جون کو وہاں دوبارہ الیکشن ہونے ہیں، پیپلز پارٹی یہ کہہ رہی ہے کہ ہم جیت گئے ، ہمیں مینڈیٹ مل گیا ہے ،پیپلز پارٹی کا خیال ہے یہ سیٹیں وہ جیت رہی ہے ، بجٹ اجلاس سے پہلے بلاول بھٹو غائب ہو گئے تھے ،کہا کہ میں شرکت نہیں کروں گا، ہمارا مینڈیٹ جی بی میں چوری کیا جارہا ہے ، محسن نقوی تو آصف زرداری کے بیٹے ہیں،ایک بیٹے نے دوسرے بیٹے کو پیار محبت سے سمجھایا کہ اجلاس میں شرکت کرو، آپ فکر نہ کریں، آپ کا کام ہوجائے گا، اس لئے بلاول بجٹ اجلاس میں آگئے ، انہوں نے مزید کہا کہ شہبازشریف چاہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کابینہ میں آئے ،ساری پالیسی کی ذمہ داری لیں ،کیونکہ ایک د وایسی پالیسیاں ہیں جن پرن لیگ کا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ اتفاق ہے ، پیپلز پارٹی کا نہیں ہے ، خاص کر این ایف سی ایوارڈ،18ویں ترمیم اور پانی کے اوپر، یہ ایشوز ہیں جس کی وجہ پیپلز پارٹی کابینہ میں نہیں جاتی، کل وہ کابینہ میں گئی تو پھر کابینہ نے یہ فیصلہ کرلیا یہ ہونا ہے ،تو پھر مہر لگانی پڑے گی، اس سے مسائل پیدا ہوجائیں گے ، بہتر یہ ہے کہ کابینہ سے باہر بیٹھ کر بات کریں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں