وزارت صنعت کیلئے 6ارب 65کروڑ 76لاکھ مختص
ملازمین کی تنخواہوں اور الائونسز کیلئے 24کروڑ 48 لاکھ روپے رکھے گئے
اسلام آباد (وقائع نگار)وفاقی بجٹ میں وزارت صنعت و پیداوار کیلئے 6ارب 65 کروڑ 76لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے ۔ملازمین کی تنخواہوں اور الائونسز کیلئے 24 کروڑ 48 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔ انجینئرنگ انڈسٹری کی ترقی کیلئے 25 کروڑ72 لاکھ روپے ،سیالکوٹ میں سینٹر فار کمپوزٹ بیسڈ سپورٹس گڈز کیلئے 7 کروڑ 79 لاکھ،انڈسٹریل ڈیزائن اینڈ آٹومیشن سینٹر کیلئے 20 کروڑ،ملک بھر میں 1000انڈسٹریل سٹیچنگ یونٹس کے قیام کیلئے 30 کروڑ ،سیالکوٹ میں سپورٹ سینٹر فار ڈینٹل اینڈ سرجیکل آلات کیلئے 6 کروڑ 20 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ کراچی میں 500 ایکڑپر محیط وفاقی اقتصادی زون کیلئے چار ارب 88 کروڑ 11لاکھ روپے اور خصوصی اقتصادی زون لسبیلہ کیلئے پانچ کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔