دہشت گردوں کو جدید آلات فراہم کرنیوالا سہولت کار گرفتار

دہشت گردوں کو جدید آلات  فراہم کرنیوالا سہولت کار گرفتار

کراچی (سٹاف رپورٹر)سی ٹی ڈی سندھ اور وفاقی حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو جدید ڈرون ٹیکنالوجی اور الیکٹرانک سامان فراہم کرنے والے سہولت کار کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت طاہر کے نام سے ہوئی، جو کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)سے منسلک نیٹ ورک کے لیے مختلف الیکٹرانک آلات اور سامان فراہم کرتا تھا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے دو کلو بارودی مواد، ایک ڈرون، بیٹری اور ریموٹ کنٹرول برآمد کیا گیا۔ حکام کے مطابق ملزم کا بھائی طلال عرف زید بلوچ افغانستان میں مقیم ہے اور دہشت گرد نیٹ ورک سے رابطے میں ہے ۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ کراچی کی مختلف مارکیٹوں اور آن لائن پلیٹ فارمز سے ڈرون پارٹس، بیٹریاں، کنٹرولر بورڈز اور دیگر الیکٹرانک آلات خریدتا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ سامان ڈرون حملوں، دیسی ساختہ بموں اور خودکش جیکٹس کی تیاری میں استعمال کیا جاتا تھا۔ سی ٹی ڈی نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں