ای سی ایل ، توہین عدالت کی درخواست
لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں عثمان ڈار نے ای سی ایل سے نام نہ نکالنے پروفاقی سیکرٹری داخلہ و دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔
بیرسٹر ابوذر سلمان نیازی نے موقف اپنایاکہ کسی بھی شخص کا نام ای سی ایل میں بغیر نوٹس شامل نہیں کیا جاسکتا، عدالت نے 25 فروری کو درخواست گزار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا ،عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزار کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا گیا ،عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرکے افسروں نے توہین عدالت کی ،استدعا ہے کہ عدالت وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا، سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن کامران علی افضل، ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور اور ڈی جی امیگریشن محمد علی رندھاوا کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے ۔