27 کروڑ کامبینہ فراڈ، ثاقب چدھڑ کیخلاف 3 مقدمات درج

27 کروڑ کامبینہ فراڈ، ثاقب چدھڑ کیخلاف 3 مقدمات درج

تھانہ ڈیفنس اے میں ماہ رخ عارف نامی خاتون نے مقدمات درج کرائے :ذرائع علاج کیلئے جائیدادبیچی،ملزموں نے بوگس چیک دیدئیے :کینسر کی مریضہ خاتون

لاہور (کرائم رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک )کینسر کی مریضہ سے 27 کروڑ کا مبینہ فراڈ ، ن لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے خلاف 3 مقدمات درج کرادئیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں مسلم لیگ (ن)کے رکنِ صوبائی اسمبلی (ایم پی اے )ثاقب چدھڑ کے خلاف کروڑوں روپے مالیت کے چیک ڈس آنر ہونے اور دھوکہ دہی کے الزامات کے تحت 3 مختلف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق تھانہ ڈیفنس اے میں ماہ رخ عارف نامی خاتون کی مدعیت میں درج ایف آئی آرز میں مجموعی طور پر 27 کروڑ روپے مالیت کے 3 چیکس کے ڈس آنر ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔متاثرہ خاتون نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ کینسر کی مریضہ ہیں اور اس نے علاج کی خاطر ڈیوس روڈ پر واقع اپنی 60 کروڑ روپے مالیتی جائیداد کا سودا ثاقب خان اور اکبر خان نامی دو ملزموں سے کیا اورانہوں نے مجھے 9، 9 کروڑ روپے کے 3 چیک دئیے جو ڈس آنر (باؤنس)ہو گئے ،بعدازاں ملزموں نے رقم واپس کرنے سے صاف انکار کر دیا،پولیس نے مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں