وزیر اعلیٰ کی مل کر کام کرنے کی بات کا خیر مقدم، گورنر پختونخوا
صوبائی حکومت کے خطوط سے سی این جی ، گندم فراہمی کا مسئلہ حل نہیں ہوا فیصل کنڈی کا مانسہرہ میں ہلال احمر میڈیکل کیمپ کا دورہ ،ٹیم کو خراج تحسین
مانسہرہ (اے پی پی) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ہلال احمر کے زیر اہتمام مانسہرہ کے علاقے لساں ٹھکرال میں فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گورنر نے ہلال احمر کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا دیگر دور افتادہ علاقوں میں بھی مفت میڈیکل کیمپس لگائے جا ئیں گے ، جلد دو اہم معاہدوں پر دستخط ہوں گے جن سے تھیلیسیمیا اور ڈائلیسز کے مریض مستفید ہوں گے ۔گورنر نے کہا کہ سی این جی اور گندم کے مسائل پر صوبائی حکومت کے خطوط سے مسئلہ حل نہیں ہوا، وزیراعلیٰ نے صوبے کے مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کرنے کی بات کی جس کا میں خیرمقدم کرتا ہوں، وزیراعظم نے سی این جی کا مسئلہ حل کیا جس پر ان کا شکر گزار ہوں ۔