آئی ایم ایف کی ہدایات پر بننے والا بجٹ الفاظ کا گورکھ دھندا: اسلم غوری

آئی ایم ایف کی ہدایات پر بننے والا بجٹ الفاظ کا گورکھ دھندا:  اسلم غوری

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ) جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے کہا کہ بجٹ پاکستانی عوام کیلئے نہیں آئی ایم ایف کی ہدایات پر بنایا گیا ہے۔

جو الفاظ کا گورکھ دھنداہے ۔بجٹ میں ایگریکلچر اور کسانوں کو خاطرخواہ ریلیف نہیں دیا گیا ،بجٹ میں ملکی معیشت پر کم جبکہ قرضوں پر زیادہ انحصار کیا گیا ہے مہنگائی کی شرح اور عوام کو د ئیے گئے ریلیف میں زمین آسمان کا فرق ہے تعلیم ،صحت اور بنیادی اشیائے ضرورت کو یکسر نظر انداز کیا گیا ہے تنخواہ دار طبقے کیلئے بھی مہنگائی کے مطابق ریلیف نہیں دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں