مسلم کانفرنس پارلیمانی بورڈ نے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں
اسلام آباد (اے پی پی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے چیئرمین پارلیمانی بورڈسردار محمد ارشاد خان نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کیلئے پارٹی امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔
یہاں جاری بیان کے مطابق پارلیمانی بورڈ کے سیکرٹری سردار عبدالواجد بن عارف ایڈووکیٹ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق امیدواروں سے درخواستیں 15 جون سے 24 جون تک پارٹی سیکرٹریٹ میں وصول کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام امیدواران پارٹی سیکرٹریٹ سے درخواست فارم حاصل کر کے 50ہزار روپے فیس کے ساتھ جو کہ پارٹی کے نام پر پے آرڈر /چیک یا کیش کی شکل میں ہو گی کے ساتھ اس مقررہ مدت کے درمیان اپنی درخواست جمع کرا سکتے ہیں ۔