بلوچستان :ضلع ژوب اور گردونواح میں 4.3 شدت کا زلزلہ
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان کے ضلع ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مرکز ژوب سے 70 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا، اس کی گہرائی 88 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔