یکم محرم الحرام 17جون کو ہونے کا امکان:سپارکو کی پیشگوئی
اسلام آباد ( نامہ نگار، اپنے رپورٹر سے ،دنیا نیوز)یکم محرم الحرام 1448 ہجری 17 جون بروز بدھ کو ہونے کی توقع ہے۔
سپارکو کے مطابق محرم کا چاند 15 جون کو صبح 7 بج کر 54 منٹ پر پیدا ہونے کی توقع ہے ، حکام کا کہنا تھا کہ فلکیاتی اعداد و شمار کی بنیاد پر 15 جون کی شام محرم کا چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔ محرم الحرام 1448 ہجری کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج لاہور بادشاہی مسجد میں ہوگا، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے ۔