سینیٹ کا اجلاس آج ہو گا ایجنڈا جاری کر دیا گیا
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ،دنیا نیوز)سینیٹ کا اجلاس آج طلب کیا گیا ٓہے ،سینیٹ سیکرٹریٹ نے ایجنڈا جاری کردیا، اجلاس میں مالیاتی بل 2026 پر سفارشات زیر غور آئیں گی۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (ترمیمی)بل 2026 اور قومی اسمبلی سے منظور شدہ ٹیلی کمیونیکیشن ترمیمی بل سینیٹ میں زیرِ غورہو گا،دوسری جانب بجٹ 2026 پر سینیٹ کی سفارشات قومی اسمبلی کو بھجوائی جائیں گی،مزید برآں سینیٹ آئین کے آرٹیکل 73 کے تحت فنانس بل 2026 پر سفارشات مرتب کی جائیں گی۔