موسمیاتی تبدیلی مستقبل نہیں ، آج کا سب سے بڑا چیلنج ،ماہرین
حکومت اس کے اثرات سے نمٹنے کیلئے کام کر رہی ، سیکرٹری صحت پختونخوا اداروں کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے قابل بنانا ناگزیر ،مقررین کا تقریب سے خطاب
اسلام آباد(نامہ نگار)ماہرین نے کہاہے کہ موسمیاتی تبدیلی اب مستقبل نہیں بلکہ آج کا سب سے بڑا چیلنج بن چکی ہے ،سیلاب،ہیٹ ویوز،ماحولیاتی ہنگامی صورتحال سمیت اور مختلف وبائی امراض صحت کی سہولیات پر اضافی دباو ڈال رہے ہیں۔ عالمی یوم ماحولیات کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران خیبرپختونخوا کے سیکرٹری صحت شاہد اللہ خان نے کہاکہ حکومت موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے صحت کے شعبہ کو مزیدمو ٔثر اور مضبوط بنا رہی ہے ،چیف ہیلتھ سیکٹر ریفارمز یونٹ سید اعجاز شاہ کا کہنا تھا موسمیاتی تبدیلی نے دنیا بھر کے نظام صحت کو نئے خطرات سے دوچار کر دیا ہے ،اداروں کو اب پائیدار اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے قابل بنانا نا گزیر ہے ۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد بلال نے کہا کہ خیبرپختونخوا ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ بنیادی صحت کی سہولیات کی بہتری ،جدید ڈیجیٹل ہیلتھ سسٹمز ، طبی انفراسٹرکچر کی ترقی پرتوجہ دے ر ہا ہے ۔