آزاد کشمیر کے کچھ بہکے بھائی کسی ایجنڈے پر چل رہے: خواجہ آصف

آزاد کشمیر کے کچھ بہکے بھائی کسی ایجنڈے پر چل رہے: خواجہ آصف

آئین پڑھ لیں، آرٹیکل 5ہر شہری سے ریاست سے وفاداری کا تقاضا کرتا ہے

 اسلام آباد (این این آئی)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آزاد کشمیر کے کچھ بہکے ہوئے بھائی کسی ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔ خواجہ آصف نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر کی گئی پوسٹ میں کہا کہ آزاد کشمیر کے کچھ بہکے ہوئے بھائی کسی ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ آئین کو ضرور پڑھ لیں، آئین کا آرٹیکل 5 ہر شہری سے ریاست کے ساتھ  غیر متزلزل وفاداری کا تقاضا کرتا ہے ،خواجہ آصف نے کہا کہ بات چیت کی ابتدا ریاست سے وفاداری اور مکمل اطاعت سے ہوتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں