پاک فوج کے زیراہتمام شندور پولو فیسٹیول اختتام پذیر
آخری روز جی بی کی ٹیم نے چترال کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا کورکمانڈر پشاور کی تقریب میں شرکت ، فیسٹیول قومی یکجہتی کی علامت قرار
اسلام آباد (اے پی پی)شندور پولو فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریبات تین روز تک جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہو گئیں۔فیسٹیول کا انعقاد پاک فوج، حکومتِ خیبرپختونخوا اور حکومتِ گلگت بلتستان کے تعاون سے کیا گیاتھا ۔فیسٹیول کے آخری روز روایتی حریف چترال اور گلگت بلتستان کی ٹیموں کے درمیان فائنل پولو مقابلہ کھیلا گیا،گلگت بلتستان کی ٹیم نے چترال کو شکست دے کر 13 سال بعد روایتی ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔کور کمانڈر پشاور نے اختتامی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔انہوں نے فیسٹیول کو قومی یکجہتی اور ثقافتی ہم آہنگی کی علامت قرار دیا۔ پیرا گلائیڈنگ ، ثقافتی سرگرمیوں اور سکول کے بچوں کے ٹیبلوز نے شرکا کی بھرپور توجہ حاصل کی۔