آزاد کشمیر میں الیکشن مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں، فاروق حیدر

آزاد کشمیر میں الیکشن مقررہ وقت  پر ہونے چاہئیں، فاروق حیدر

اسلام آباد (اے پی پی)مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما،سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ

 آزاد کشمیر میں جمہوریت کی روح انتخابات ہیں اور یہ آئینی طور پر مقررہ وقت پر ہر صورت منعقد ہونے چاہئیں۔ اسلام آباد میں پارٹی  رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا انتخابی شیڈول میں تاخیر آئین کی روح کے منافی ہے ، الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹ سکتا،اسمبلی تحلیل ہو تو 90 دن کے اندر انتخابات لازم ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں