پیپلزپارٹی کا بجٹ پر عدم اطمینان،حکومت سے رابطے کا فیصلہ
بجٹ پی پی کے ساتھ شیئرکردہ بجٹ سے مختلف ہے ،بلاول کو تفصیلی بریفنگ بلاول بھٹو کاقومی اسمبلی میں خطاب مو خر ،حکومت سے وضاحت طلب کی جائیگی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی نے وفاقی بجٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا اور اس معاملے پر حکومت سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے ، ذرائع کے مطابق پی پی کی بجٹ ٹیم نے بلاول بھٹو کو وفاقی بجٹ پرتفصیلی بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ موجودہ بجٹ پی پی کے ساتھ شیئرکردہ بجٹ سے مختلف ہے ، بلاول بھٹو زرداری نے اس پر قومی اسمبلی میں خطاب مو خر کردیا ہے ،اس معاملے پر پیپلز پارٹی حکومت سے وضاحت طلب کرے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول حکومتی وضاحت ملنے کے بعد ہی ایوان سے خطاب کریں گے۔