صدر مملکت نے پی آئی اے سمیت چار بلوں کی منظوری دیدی
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے 4 بلوں کی منظوری دے دی۔ان میں کیریج بائی ایئر (ترمیمی) بل 2026، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026، مالی ذمہ داری اور قرضوں کی حدود کے تعین کا ترمیمی بل 2026 اور اقبال اکیڈمی (ترمیمی) بل 2026 شامل ہیں۔۔۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے 4 بلوں کی منظوری دے دی۔ان میں کیریج بائی ایئر (ترمیمی) بل 2026، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026، مالی ذمہ داری اور قرضوں کی حدود کے تعین کا ترمیمی بل 2026 اور اقبال اکیڈمی (ترمیمی) بل 2026 شامل ہیں ،صدرِ مملکت نے محترمہ عائشہ حمیرا چودھری (ایس جی/بی ایس-22) کی بطور رکن وفاقی پبلک سروس کمیشن تقرری کی منظوری بھی دے دی۔